آنے والے دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، معید یوسف



اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دیگر ممالک سے بہت کم ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد 7993 ہے، 24 گھنٹےمیں سب سےزیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹےکےدوران پاکستان میں 16 افرادجاں بحق ہوئے،ملک میں کورونا سے 159 افراد جاں بحق ہوچکےہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹےمیں 7 ہزار 847 کورونا ٹیسٹ کیےگئے، کورونا متاثرین میں 23 سے 24 فیصد لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں پھنسے پاکستانیوں کو مرحلہ وار واپس لایا جا رہا ہےجبکہ طورخم بارڈر ہفتےمیں 2 روز کیلئےکھولا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں