احساس پروگرام : آج شب 12 بجے تک اندراج ہو گا، ثانیہ نشتر


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وبا کے باعث بے روزگار مستحق شہری آج نصف شب تک احساس پروگرام کے تحت اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ شہری اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیج کر احساس پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں۔

احساس پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے، شاہ محمود قریشی

احساس پروگرام میں اندراج کرانے والے افراد 12ہزار روپے کی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 44 لاکھ 44 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں 53 ارب 33 کروڑ 60 لاکھ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں