پنجاب: محکمہ خوراک سرحدوں پہ چوکیاں قائم کرے گا

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کے محکمہ خوراک نے صوبائی سرحدوں پہ اپنی چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب: گندم جانے سے روکنے کے لیے سرحدیں سیل کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے سے گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سرحدوں پہ محکمہ خوراک کی چوکیاں قائم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق گندم کی اسمگلنگ کی یقینی روک تھام کے لیے دیگر صوبوں کے محکمہ خوراک سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

’گندم بحران پر بڑے لیول پر سازش ہوئی ہے, ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے‘

پنجاب کی سرحد پر صوبوں کی وزارت خوراک مانیٹرنگ کے فرائض سر انجادم دیں گی۔ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب سے کسی بھی دوسرے صوبے کو گندم کی ترسیل خصوصی پرمٹ کے ذریعے ہی ممکن ہو گی۔

گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر 15 اپریل سے پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

پنجاب سے دیگر صوبوں میں گندم جانے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے، وزیر خوراک

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے گزشتہ دنوں ہی وزارت کا حلف اٹھایا ہے۔


متعلقہ خبریں