چین سے ایک اور خصوصی طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا


بیجنگ: چین سے ایک اور خصوصی طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کی پرواز سی اے 945 بیجنگ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، سامان  ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی کٹس شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے طبی سامان وصول کیا جسے اتارتے وقت جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

چین کے طبی ماہرین کی ٹیم آج پاکستان سے روانہ ہوگی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چین نے پاکستان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 5 لاکھ 29 ہزار 924 این95 ماسک فراہم کیے تھے۔

چین کی جانب سے دی گئی امداد میں33 ہزار744 حفاظتی لباس اور10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل تھیں۔ چین نے 15 لاکھ 58 ہزار 379 میڈیکل ماسک بھی فراہم کیے۔

چین نے مشکل وقت میں 36 ونٹی لیٹرز، 180 تھرمومیٹراور100 تھرمل اسکینرز دیئے۔ 24 ہزار900 دستانے، 59 ہزار376 حفاظتی عینکیں بھی امداد کا حصہ تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چین نے10 ہزارلیٹر سینی ٹائزر اور حفاظتی سوٹس کیلئے 1442 کلوگرام ان سلا کپڑا فراہم کیا۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق چین سے آنے والا سامان تمام صوبوں کو فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے چینی سفیر کی سربراہی میں چینی ماہرین صحت کی ایک ٹیم نے قومی ادارہ صحت کا دورہ بھی کیا تھا تاکہ پاکستان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے چین کے تجربات کو شئیر کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں