ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں ملتان، وہاڑی سمیت دیگر حصوں میں آج صبح تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ روز بھی بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

راولاکوٹ میں 13 ملی میٹر، خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں 09 ملی میٹر، دیر میں 08 ملی میٹر، پارا چنار میں 06 ملی میٹر، کالام میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور 41 ڈگری سینٹی گریڈ، میر پور خاص اور مٹھی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں