کینیڈا میں فائرنگ سے 16 افراد ہلاک

کینیڈا میں فائرنگ سے 16 افراد ہلاک

اوٹاوا: کینیڈا کے مشرقی صوبے نواوا اسکوشیا میں فائرنگ سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پولیس کا یونیفارم پہن کر عوام پر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون پولیس افسر بھی ہلاک ہوئیں۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیبریل وارٹ مین نامی شخص کی جانب سے صوبے کے مختلف حصوں میں کی گئی فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

قیاس کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے کیونکہ حملہ آور نے ایک جگہ کی بجائے مختلف جگہوں پر جاکر فائرنگ کی اور بالآخر خود بھی مارا گیا۔

حملہ آور نے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے بھی پولیس کی گاڑی جیسی گاڑی کا ہی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے دو شیشہ بارز میں فائرنگ، خاتون سمیت 9 افراد ہلاک

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعہ کو ’خوفناک واقعہ‘ قرار دیا ہے جب کہ نواوا اسکوشیا کے پریمیئر کا کہنا ہے کہ یہ صوبے کی تاریخ میں تشدد کا سب سے زیادہ بےبنیاد واقعہ ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں فائرنگ کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں جس کی بڑی وجہ وہاں پہ اسلحہ رکھنے کے قانون میں سختی ہے۔


متعلقہ خبریں