دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،1سپاہی شہید 3جوان زخمی



شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں نامعلوم دہشت گردوں نےسیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 3جوان زخمی ہوئے ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں5 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے حملہ میرانشاہ کے مغرب میں 10 کلومیٹر پر واقع چیک پوسٹ پر کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار اکبر حسین کا تعلق آزادکشمیر کے علاقے دھیر کوٹ ضلع باغ سے تھا سیکیرٹی فورسز کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں