کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے پر اللہ کا شکرگزار ہوں، سلمان احمد



اسلام آباد: گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا سمجھ میں نہ آنے والی وبا ہے، 3 دن بستر سے اٹھ نہیں سکا اور ایسا محسوس کیا جیسے آخری دن ہو۔

سلمان احمد نے کہا کہ کورونا وائرس  سے مقابلہ کرنے کے لیے 4 قل،آیت الکرسی اورقرآن پاک کی تلاوت سے سہارا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سورج کی تپش کورونا وائرس کو جلد تباہ کرسکتی ہے، امریکی ماہرین

انہوں نے کہا کہ بیماری کے دوران بخار، سر میں درد اور چکر، جسم میں درد اور سانس لینے میں شدید تکلیف رہتی تھی۔

سلمان احمد نے کہا کہ کورونا وائرس سے پھیپھڑوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

گلوکار سلمان احمد کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اسپتالوں میں وینٹی لیٹر ز کی  کمی ہے، ریفریجریٹر کار میں لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 40ہزار لوگ امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ نے جنوبی کوریا سے ماسک منگوا کردیا۔

سلمان احمد نے کہا کہ امریکہ میں  پاکستانی  ڈاکٹرز بہت خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ٹیسٹ پاکستانی ڈاکٹر نے لیا اوراچھا نتیجہ ملا، میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

گلوکار سلمان احمد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس خشک جگہ پر زیادہ پھیلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، امریکہ میں مزید 4 پاکستانی نژاد جاں بحق

انہوں نے پاکستانی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خداراہ کورونا وائرس کو غیرسنجیدہ نہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کوعمران خان کی حکمت عملی سے بچالیا ہے۔

سلمان احمد نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا اور اب حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔


متعلقہ خبریں