کورونا سے متاثر نشتر اسپتال کے22ڈاکٹرز صحتیاب



ملتان: کورونا سے متاثرنشتر اسپتال کے22 ڈاکٹرز صحتیاب ہو گئے ہیں۔

نشتراسپتال کےڈاکٹرز طیب اردوگان اسپتال کے آئی سولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے اور تمام ڈاکٹرز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

پی ایم اے ملتان کے مطابق نشتر اسپتال کے26 ڈاکٹروں کے کورونا میں مبتلا تھے جن میں سے22 پہلا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے اور چوبیس گھنٹے کے دوران دوسرا کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر دوسرا ٹیسٹ بھی نیگیٹیو آیا تو ڈاکٹرز کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ کورونا میں مبتلا 2 ڈاکٹروں کے نمونے دوبارہ بھیجے جا رہے ہیں جبکہ کورونا میں مبتلا 2 ڈاکٹر پہلے ہی صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا سے متاثر ہونے والوں میں چھ ڈاکٹرز اور پانچ پیرا میڈیکس بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں