بنگلہ دیشی شہریوں نے لاک ڈاؤن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

بنگلہ دیشی شہریوں نے لاک ڈاؤن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی شہریوں نے لاک ڈاؤن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے عائد کردہ لاک ڈاؤن کے باوجود لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور مجمع پر پابندی کے باوجود ایک لاکھ افراد نے مذہبی رہنما کی نمااز جنازے میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کا اہتمام چٹاگانگ کے ایک مدرسے میں کیا گیا تھا۔

پولیس افسر کے مطابق وہ عالم دین کے اہل خانہ سے رابطے میں تھے، جنہیں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو جنازے میں آنے کے لیے راضی کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہی دیکھتے نماز جنازہ کے مقام پر بہت بڑی تعداد میں لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے جن کے آگے پولیس بے بس ہوگئی۔

مجمع پر پابندی کے باوجود ایک لاکھ افراد کے جمع ہونے پر دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی حیرانی کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کو حکومت و انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں دنیا میں کورونا وائرس کے سبب ایک لاکھ65ہزار سے زائد اموات

بنگلہ دیش بھی اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اب تک 91 افراد مذکورہ وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں