نیویارک: کوروناوائرس کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست نیویارک میں آن لائن شادی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
امریکہ سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں کورونا وائرس کے سبب عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے اور شادی کی تقریبات بھی نہیں ہو رہیں۔
امریکی ریاست کے گورنر نے آن لائن شادی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں اور اب شادی کے خواہش مند جوڑے شادی کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
NEW: I am issuing an Executive Order allowing New Yorkers to obtain a marriage license remotely and allowing clerks to perform ceremonies via video conference.
— Andrew Cuomo (@NYGovCuomo) April 18, 2020
کلرکوں کو ان جوڑوں کی شادیاں آن لائن کروانے کی اجازت ہے۔ نیویارک میں لاک ڈاؤن کے باعث بہت سی شادیاں منسوخ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے جوڑے پریشان تھے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ملک بھر لاک ڈاؤن کو15 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔
آئن لائن شادی کے حکم پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ لوگوں نے سوال کیا کہ جب لڑکی اور لڑکے کے اہل خانہ شامل نہیں ہو سکتے تو شادی کرنے کا کیا فائدہ۔
دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وبا کے دوران شادی عملی فوائد بھی ہو سکتے ہیں جیسا کہ دونوں ایک دوسرے کیساتھ اپنی صحت کی بیمہ پالیسی شیئر کر سکتے ہیں۔