آئندہ جمعےکویوم توبہ اور رحمت کے طور پرمنانےکافیصلہ



اسلام آباد: حکومت نے آئندہ جمعے کو یوم توبہ اور رحمت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ علمائے کرام کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقا ت کی ہے جو کامیاب رہی۔ علمانے وزیراعظم کے موقف کی تائید کی اور کاوشوں کو خرا ج تحسین پیش کیا۔

فردوس اعوان نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف جہاد کا آغاز مساجد سے کیا جائے گا۔ رمضان میں مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ علما نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مساجد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پروٹوکول کاخیا ل رکھا جائے گا۔

وزیربرائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سےنمٹنے کے لیے علمائے کرام بھی کوشاں ہیں۔ وزیراعظم کی خواہش تھی رمضان میں مساجد آباد ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ مساجد میں عبادات کے دوران 20 نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ مدارس کے بچوں کےلیے ٹیلی ایجوکیشن کا اہتمام کیا جائے۔


متعلقہ خبریں