عوام حکومت کے ساتھ تعاون کرے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا



پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

محمود خان نے کہا کہ  پولیس سمیت تمام اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 13ارب روپے احساس پروگرام کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: لوگ خود کو گھروں تک محمود رکھیں، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے معاملے میں احتیاط ضروری ہے باقی معاملے کا اللہ مالک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم فعال ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کو نشان عبرت  بنائیں گے۔

محمود خان نے کہا کہ حکومت عوام کےتعاون کے بغیر کورونا کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

خیبرپختون خوا کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل عملے، پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملے کو خراج  تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، محمود خان

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ایران سے آئے کچھ زائرین کو اپنے گھر بھیج  دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں