وفاقی حکومت نے کورونا سے متعلق نئی ایپ متعارف کرادی


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے نئی ایپ متعارف کرادی ہے۔

“ریڈ الرٹ” ایپ پرملک بھرمیں کورونا کیسزسے متعلق تمام معلومات موجودہوں گی۔ صارفین کیلئے ایپ پر”ریڈ الرٹ” کا خصوصی آپشن موجود ہے۔ “ریڈ الرٹ” صارفین کو 300 میٹرتک کورونا مریض سے متعلق آگاہ کرے گا۔

اگر300 میٹر کے فاصلے میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہ ہوں تو صارفین کو”آپ محفوظ زون میں ہیں” کا پیغام ملے گا۔

مزید پڑھیں: گوگل اور ایپل کا کورونا الرٹ کیلئے ایپ کی تیاری کا فیصلہ

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اوراسلام آباد سمیت چاروں صوبوں سے متعلق معلومات اس ایپ پردستیاب ہیں۔ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر مبنی معلومات اور ویڈیوز بھی ایپ پر موجود ہیں۔

نئی ایپ پرصارفین اپنی صحت کے بارے میں بھی معلومات لے سکتے ہیں۔ ایپ کے صارفین کیلئے 1166 کا ہیلپ لائن بھی فعال کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں