ریلیف کے لیے حکومت کوشش جاری رکھے، صدر مملکت


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی سطح پر ریلیف کی یقینی فراہمی کے لیے حکومت مسلسل کوشش جاری رکھے۔

صدر مملکت عارف علوی نے مساجد جانے کے لئے احتیاطی تدابیر بتادیں

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر بات چیت کی گئی اور مختلف امور بھی زیر غور آئے۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی واپسی میں نرمی سے متعلق وزیراعظم کے اقدام کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان  ہم نیوز کی ٹیلی تھون میں براہ راست شریک ہونگے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم سے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران عوام الناس کا خاص طور پرخیال رکھا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران رمضان المبارک اور تراویح کی ادائیگی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پرسخت افسوس کا اظہار کیا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انہوں نے بھارتی عمل کی شدید مذمت بھی کی۔

کورونا وائرس، علمائے کرام کو کردار ادا کرنا ہو گا، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کی جانب سے علمائے کرام کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرانے کی کاوش کو سراہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں