وزیراعظم عمران خان  ہم نیوز کی ٹیلی تھون میں براہ راست شریک ہونگے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہم نیوز کی ٹیلی تھون میں براہ راست شریک ہوں گے۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام سے تعاون اور ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات 4 بجے وزیراعظم عمران خان ہم نیوز کی ٹیلی تھون کے ذریعے عوام سے براہ راست عطیات وصول کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ملک بھر سے مخیر حضرات کی کثیر تعداد ٹیلی تھون کا حصہ بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مشاہد اللہ اور فیصل جاوید کے درمیان ایک بار پھر گرما گرمی

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے پاکستانی وزیراعظم کی اپیل پر ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عطیات سے سماج کے نادار طبقے کے دکھوں کا مداوا کیا جائے گا۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ریلیف فنڈ کے نیشنل بینک آف پاکستان کراچی میں اکاؤنٹ میں عطیات بھجوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فنڈ ریزنگ کے لیے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کا اکاؤنٹ 786 786 4162 استعمال کیا جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کو اس تاریخی ٹیلی تھون میں شرکت کی خصوصی دعوت دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں