کراچی: کے ایم سی کی دکانوں کا کرایہ دو ماہ کے لیے مؤخر

موجودہ اختیارات کے ساتھ کوئی میئر کراچی کا حال درست نہیں کرسکتا،وسیم اختر

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کے ماتحت 7500 دکانوں کا کرایہ آئندہ دو ماہ کے لیے مؤخر کردیا ہے۔

کورونا وائرس: ماسک کی غیرقانونی برآمدات روکی جائیں، میئر کراچی کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق میئر کراچی نے یہ اعلان آل سٹی تاجراتحاد اورآل کراچی تاجراتحاد کے نمائندہ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

تاجر رہنماؤں نے میئر کراچی وسیم اختر کو درپیش صورتحال سے آگاہ کیا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجربرادری کو پہنچنے والے کاروباری نقصانات کی بابت بھی بتایا۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آئندہ چھ ماہ میں کرائے کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

کراچی کو ایک طرف رکھیں تو دیکھتا ہوں کہ سندھ کیسے چلتا ہے؟ وسیم اختر کا چیلنج

کے ایم سی سال میں دو مرتبہ اور یا پھر ہر ماہ اپنی سہولت کے مطابق دکانداروں سے کرایہ وصول کرتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تاجر رہنما عتیق میر نے کہا کہ دو ماہ کا کرایہ مؤخر کرنے پہ ہم میئر کراچی وسیم اختر کے شکر گزار ہیں۔

میئر کراچی سے ہونے والی ملاقات کے متعلق تاجر رہنما حکیم شاہ نے بتایا کہ میئر کراچی وسیم اختر نے تاجر رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں پیکج دلانے کے لیے وہ وفاق سے بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم منگل کو تاجروں کیلئے  پیکج کا اعلان کریں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی گزشتہ دنوں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان تاجروں کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں