‘ن لیگی قیادت کو عوام کے بجائے شریف خاندان کا درد ستا رہا ہے’

فوٹو: فائل


اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی ن لیگی قیادت کوعوام کے بجائے شریف خاندان کا درد ستا رہا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ “شاہد خاقان صاحب جن سےملک نہیں چلا عوام  نے انہیں اقتدار سے باہر پھینکا۔ آج پوری قوم کوروناکےخلاف جنگ میں برسرپیکارہے۔ وزیراعظم عوام کوکوروناسےمحفوظ رکھنےاوربھوک سے بچانے کے لیے اقدامات کررہےہیں”۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگیوں کا شہباز شریف کو یاد کرنا ان کی اقتدارکی محرومی سے جڑاہے۔ اپوزیشن لیڈرعوام کے ساتھ کھڑا ہونے کیلئے آئے تھے لیکن آئسولیشن میں بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا، فردوس عاشق

معاون خصوصی نے کہا ک قانون کو اپنے تابع رکھنے والے جان لیں، نئے پاکستان میں ادارے آزاد ہیں۔ شاہدخاقان صاحب اپنی قیادت سے کہیں قوم کی امانت واپس کردے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کی قیادت کورونا متاثرین پراپنی جیب سے چند دمڑیاں خرچ کرنے کی بھی شوبازی نہیں کررہی۔ دہائیوں جس ملک پرحکمرانی کی آج اس کےعوام کےساتھ کھڑےہونےکاوقت ہے۔


متعلقہ خبریں