پی آئی اے نے پائلٹوں کے لیے قرنطینہ کا وقت گھٹا کر 48 گھنٹے کر دیا


اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے خدشات پر کپتانوں کے لیے قرنطینہ کا وقت گھٹا کر 48 گھنٹے کر دیا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزکٹیو آفیسر ارشد ملک نے  تمام فضائی عملے کو ان کے ہوٹل میں 48 گھنٹے کیلئے قرنطینہ کرنے کے احکامات دے دیے۔

پی آئی اے کے چیف پائلٹ سٹینڈرڈ انسپیکشن کیپٹن کلیم چغتائی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت کورونا کی تشخیص ہونے پر کاکپٹ اور کیبن عملے کو لاہور ، کراچی ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، ملتان ، پشاور اور کوئٹہ کے سی ایم ایچ اسپتالوں میں منتقل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے آج 3 خصوصی پروازیں چلائے گی

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پینل والے ہوٹلوں میں محکمہ صحت سے منظور کروا کے علیحدہ کمرے مختص کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کہ بین الاقوامی پرواز سے واپسی پر پہلے عملے کو ایک ہفتے کیلئے قرنطینہ کی ہدایات تھیں جس سے پی آئی اے کا عملہ کئی ہفتے کیلئے پروازوں پر میسر نہ پاتا تھا۔


متعلقہ خبریں