کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا پہلے روز کا عمل مکمل کر لیا گیا، پی سی بی

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پہلے روز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کاعمل مکمل کر لیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

آن لائن فٹنس دینے والوں کھلاڑیوں میں حارث سہیل، محمد عباس، اسد شفیق اور سرفرازاحمد کے فٹنس ٹیسٹ پہلے مرحلےمیں مکمل کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں شان مسعود، حسن علی، شاداب خان اورعماد وسیم کے فٹنس ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں مکمل ہوئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق کرکٹرزکو پش اپس، سٹ اپس، برپیز،چن اپس لگوائی گئیں،  کرکٹرز نےاسٹینڈنگ براڈ جمپ،ب یلگیرئن اسکوٹس، ریورزپلینک اور یویو ٹیسٹ بھی دیا گیا۔

پی سی بی نے بتایا کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ دیگر 11 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل لیے جائیں گے، ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کےفٹنس ٹیسٹ متعلقہ ٹیموں کےٹرینرز لے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں