حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے خصوصی کمیٹی بنادی


اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے خصوصی ٹیکنیکل کمیٹی بنادی ہے۔

پاورڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب نے انڈیپینڈیٹ پاور پروڈیسرز (آئی پی پیز) کے نمائندوں سے ملاقات کی.

اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی توانائی کمیٹی کی ہدایت پریہ آئی پی پیزکے نمائندوں سے تیسری ملاقات تھی۔ آئی پی پیز کے نمائندوں سے ملاقات میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں کےامورپر بات چیت ہوئے۔

پاورڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ونڈ، سولر اور بیگیس سے متعلقہ آئی پی پیز کے نمائندے شریک ہوئے۔ آئی پی پیزکے نمائندوں سے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بات چیت ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق معاون خصوصی شہزاد قاسم، سیکریٹری پاورسمیت دیگراعلیٰ حکام بات چیت میں شریک ہوئے۔

ائی پی پیز کے نمائدوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کئی سالوں سے اضافہ ہورہا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کو روکنے کا حل تلاش کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا گیس، بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مختلف پہلووَں پر غورکیاگیا۔

پارور ڈویژن اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کیلئےخصوصی ٹیکنیکل کمیٹی بنادی گئی۔ کمیٹی ممبران میں ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکریٹری پاورشامل ہیں۔ کمیٹی فوری طور پر کام شروع کرے گی۔ کمیٹی آئندہ چندہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں