کیا بیت المال، زکوٰۃ فنڈ انتظامی کاموں کیلئے استعمال ہوسکتا ہے؟ سپریم کورٹ نے رائے مانگ لی

عوامی اور سرکاری زمینوں پر پیٹرول پمپس کیسے تعمیر ہو گئے ؟ چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تحریری حکم نامہ میں سپریم کورٹ نے رائے مانگ لی ہے کہ کیا بیت المال اور زکوٰۃ کا فنڈ انتظامی کاموں کیلئے استعمال ہوسکتا ہے؟

تحریری حکمنامے میں عدالت نے عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی سے شرعی رائے طلب کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس از خود نوٹس کیس، سندھ میں 144 وینٹی لیٹرز کا انکشاف

تحریری حکمنامہ میں عدالت نے صوبائی حکومتیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ میڈیکل عملہ اور ڈاکٹرزکا مکمل خیال رکھیں۔ اگر ممکن ہو تو میڈیکل عملے کو اضافی مراعات دی جائیں۔

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے ڈاکٹرزاورمیڈیکل عملےکوخراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں