ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے لیے اوقات کار جاری


اسلام آباد: ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے لیے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہفتےمیں 5 روز کام کرنے والےدفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سےشام 4 بجےتک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری دفاتر میں صبح 10 بجےسے دوپہر ایک بجے تک کام ہو گا۔

اس کے علاوہ ہفتےمیں 6 روز کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات 10 سے3 بجےتک کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نےاس سال زکوٰۃ کا نصاب 46329 روپے مقررکیا ہے۔ بچت کھاتوں میں 46329 سےزیادہ رقم ہوتواس پرڈھائی فیصد زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔

سپریم کورٹ کو زکوٰۃ کی تقسیم پر تحفظات،اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب

ہم نیوز کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت کمپنی اکاوَنٹ یا ڈیکلیئریشن دینےوالوں کےاکاوَنٹ سے زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

اسلام کے پانچ بنیادی اراکین میں سے ایک رکن ہے۔ زکواۃ کے متعلق یہ ہے کہ مال کا چالیسواں حصہ جو اصلی اور حقیقی ضروریات پوری ہو جانے کے بعد سال بھر تک فاضل رہے اور جس کا راہ خدا میں دینا حکم شرع کے مطابق ہر صاحب نصاب مسلمان پر فرض ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان میں زکوٰۃ کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ بیت المال والے کسی کو فنڈ نہیں دیتے، 251بلین روپے پتہ نہیں صوبوں نے کہاں خرچ کیے؟

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمیٰ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان پیش ہوئے۔


متعلقہ خبریں