بنیادی ترجیح قوم کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت بنیادی ترجیح قوم کو کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔

بلاول کی ہدایت: پی پی سستے تندور کھولے گی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی پی کو پارٹی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور پارلیمنٹ کے آئندہ ہونے والے اجلاس کی بابت بھی بتایا گیا۔

کورونا کی صورتحال ،بلاول اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان رابطہ

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کو سابق چیئرمین سینیٹ اور پارٹی کے مرکزی رہنما نیرحسین بخاری نے ان اقدامات سے بھی آگاہ کیا جو کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں عوامی ریلیف کی خاطر پارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین کی ہدایت پر پورے ملک میں سستا تندور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے سیکٹر جی  -7 میں سستا تندور لگایا گیا ہے جہاں نصف قیمت پر روٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

انسانی زندگیوں کا تحفظ پی پی کی پہلی ترجیح ہے، زرداری

پی پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح کے سستے تندور ملک کے دیگر شہروں اور علاقوں میں بھی لگائے جائیں گے اور کوشش کی جائے گی کہ سستا سالن بھی عوام کو فراہم کیا جائے۔


متعلقہ خبریں