سندھ حکومت گراونڈ پر کام کرے سیاست نہ کریں، فیصل جاوید



اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہےکہ  ہم بھی سندھ حکومت سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہیں کہ گراونڈ پر کام کریں سیاست نہ کریں۔ 

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر فیصل جاوید نے کہا سندھ حکومت کا سارا زور پریس کانفرنس، ٹویٹس پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا پر مرکز ، کے پی اور پنجاب کے وزیر صحت متحرک نظر آرہے ہیں لیکن سندھ کی وزیر صحت کہاں ہیں کسی کو نہیں پتہ۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری پر بات کرنے والے بتائیں اب تک انہوں نے اپنے صوبے میں کیا کام کیا ہے۔


متعلقہ خبریں