کے پی: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، آرڈی ننس تیار

کے پی: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، آرڈی ننس تیار

پشاور: خیبرپختونخواحکومت نے ذخیرہ اندوزوں سےنمٹنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی۔ صوبائی حکومت نے اس ضمن میں آرڈی ننس تیار کرلیا ہے۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس وفاقی کابینہ سےمنظور

ہم نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ذخیرہ اندوزوں سے نمٹنے اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے آرڈی ننس تیار کرلیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے تیار کردہ آرڈی ننس کے تحت ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کو تین سال قید اور برآمد شدہ مال کی قیمت کا 50 فیصد بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

ہم نیوز کے پاس موجود دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کیے جانے والے آرڈی ننس کا اطلاق اشیائے خورد ونوش، ادویات، ماسک اورسینی ٹائزرز کی ذخیرہ اندوزی پر ہو گا۔

کے پی: لاک ڈاؤن میں30 اپریل تک توسیع، اعلامیہ جاری

آرڈی ننس کے تحت ذخیرہ اندوزی کرنے کی اطلاع دینے والے کو دس فیصد بطور انعام دیا جائے گا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون کے مطابق ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر قانون سلطان محمد خان کا کہنا ہے کہ 32 اشیائے خورد ونوش پر جاری کیے جانے والے آرڈی ننس کا اطلاق ہوگا۔

ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فردوس عاشق اعوان

وفاقی دارالحکومت میں بھی اشیائے خورد و نوش کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ نے آرڈی ننس کی منظوری دی ہے۔


متعلقہ خبریں