کراچی: 18 مسافروں کو لے کر جانے والی کوسٹر پکڑی گئی

کراچی: نیا سال، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس تماشائی

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے غیر قانونی طور پرمانسہرہ جانے والی کوسٹر سرکاری تحویل میں لے کر ڈرائیوراورکلینر کو گرفتار کر لیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران سفری پابندیاں عائد ہیں اور مسافر گاڑیوں پہ بندش ہے۔

گٹکا فروشوں کا مال کی سپلائی کے لیے طریقہ واردات تبدیل

ہم نیوز کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران کی جانے والی چیکنگ میں ایک ایسی کوسٹر پولیس نے سرکاری تحویل میں لی ہے جو مسافروں کو غیر قانونی طور پر لے کر مانسہرہ جارہی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوسٹر میں 18 مسافر سوار تھے اوروہ کوسٹر کے ڈرائیور کو سات ہزار روپے فی کس دے کر سفر کررہے تھے۔

لاک ڈاؤن کے باوجود لوگ گھروں سے نکل رہے ہیں، وزیر تعلیم سندھ

کراچی پولیس نے مسافروں سے وصول کیا جانے والا کرایہ ڈرائیور سے دلوا کر انہیں گھروں کو واپس بھیج دیا ہے جب کہ گاڑی سرکاری تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور اورکلینر کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

سندھ لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

گزشتہ روز بھی پولیس نے چیکنگ کرکے ایک ایسی ایمبولینس قبضے میں لی تھی جو جعلی مریض اور تیماردار کے ہمراہ مضر صحت گٹکا غیر قانونی طور پرسپلائی کررہی تھی۔


متعلقہ خبریں