کورونا وائرس: دنیا میں1لاکھ74ہزارسےزائداموات



وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 51 سے بڑھ گئی جب کہ ایک لاکھ 74 ہزار 6 سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور چھ لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارہ سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد 43 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

امریکہ میں کورونا  کیسز 8 لاکھ  سے بڑھ گئے ہیں۔ نیویارک میں کورونا سے اٹھارہ ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جب کہ دولاکھ سینتالیس ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 21  ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے مزید چار سو تینتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مجموعی تعداد 24  ہزار چھ سو سے بڑھ گئی ہیں جب کہ کورونا کیسز ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب اموات 17 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد مریض ہیں۔

جرمنی میں کورونا کے ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد کیسز ہیں. کورونا سے اموات چار ہزار نو سو سے زائد ہوگئی ہیں۔

بیلجیم میں کورونا کیسز چالیس ہزار سے بڑھ گئے ہیں اور پانچ ہزار نو سو سے زائد مریض چل بسے ہیں۔ ایران میں کورونا سے اموات کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد نو ہزار تین سو سے زائد ہوگئی ہے اور ستانوے افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں