نظام صحت ناقص ہونے کے سبب دنیا کورونا وائرس کا شکار ہوئی

نظام صحت ناقص ہونے کے سبب دنیا کورونا وائرس کا شکار ہوئی

فائل فوٹو


یورپی یونین اور19ممالک کے اشتراک سے بنائی گئی تنظیم جی20 کے وزرائے صحت کا کہنا ہے کہ نظام صحت ناقص ہونے کی وجہ سے دنیا کورونا وائرس کا شکار ہوئی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں جی ٹوئنٹی ممالک کے وزرائے صحت کا آن لائن اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی  صورتحال، اقدامات اور صحت کے نظام میں موجود خامیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے وزیر صحت کورونا سے متعلق ایک ہنگامی میٹنگ کی وجہ سے ورچوئل اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔

وزرا کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث عالمی برادری کی وبا سے نمٹنے کی صلاحیتیں اور کمزوریاں سامنے آگئی ہیں۔

اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نظام صحت بہتر بنانے کی عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں عالمی ادارہ صحت اور عالمی بینک سمیت بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے علاوہ اسپین، سنگاپور، اردن اور سوئٹزرلینڈ کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا۔

جی 20 اجلاس کے مشترکہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےعالمی ادارہ صحت کی مالی اعانت روکنے پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔


متعلقہ خبریں