امریکہ کا امیگریشن پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ



واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے امیگریشن پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر امریکہ کی امیگریشن پر عارضی پابندی کا فیصلہ کیا۔

ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دکھائی نہ دینے والے دشمن کے حملے کے پیش نظر اور امریکی شہریوں کی نوکریوں کے تحفظ کے خاطر صدارتی حکم کے تحت امریکہ میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کروں گا۔

خیال رہے کہ امریکہ میں بے روزگاری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور عوام لاک ڈاؤن کے باوجود حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

کورونا نے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں سے بھی روز گار چھین لیا ہے اور اب تک80 لاکھ امریکی بے روزگار ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ افراد بے روزگار ہو چکےہیں اور اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔66 لاکھ افراد نے بیروزگاری الاؤنس کی درخواست دی تھی اور سب سے زیادہ درخواستیں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور پنسلوانیا سے دی گئی ہیں۔ آئندہ کچھ ہفتوں میں مزید لاکھوں افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں