پنجاب:جی ٹی روڈ سے ملحقہ اضلاع کورونا سے زیادہ متاثر


لاہور: پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بتایا کہ جی ٹی روڈ سے ملحقہ اضلاع کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور ان اضلاع میں لوگ زیادہ تر بیرون ممالک سے آئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 4ہزار227 کورونا کنفرم مریض ہیں اور کچھ شہروں میں لوکل ٹرانسمیشن سے وائرس پھیلا۔

نشتراسپتال ملتان میں کورونا کے47مریض ہیں۔ گجرات میں کورونا کے164مریض ہیں۔ کچھ روز قبل شاہ محمود قریشی نے تحفظات رکھے تھے اور میں کو یقین دہانی کرائی تھی خود جاکر نشتراسپتال کی صورتحال دیکھوں گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو کسی نے غلط بریف کیا، 27 ڈاکٹرز اور7 پیرا میڈیکس نشتر میں کورونا سے متاثر ہوئے۔ نشتر اسپتال میں مریض زیادہ ہونے پر آئیسولیشن بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ نشتراسپتال ملتان میں 26 ڈاکٹرز کا ٹیسٹ منفی آچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیب اردگان اسپتال کے پاس 35 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بتدریج بڑھایا جارہا ہے۔ رواں ہفتے سے 5 ہزار ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کریں گے۔

پنجاب کے140چھوٹے بڑےعلاقوں میں لاک ڈاوَن کیا ہوا ہے۔ جنوبی پنجاب میں کورونا کے183مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں 12ہزار افراد قرنطینہ سینٹر میں موجود ہیں۔ کورونا وائرس کے19مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ملتان قرنطینہ میں 652افراد موجودہیں۔ پنجاب میں 10نئے فیلڈ اسپتال بن چکے ہیں اور مزید بھی بنا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں