لمز یونیورسٹی میں ” زندگی کی اہمیت” پر بیٹھک


لاہور: لمز یونی ورسٹی میں زندگی کی اہمیت پر ”لوگ کیا کہیں گے” کے عنوان سے بیٹھک منعقد کی گئی۔ تقریب کے ذریعے طلبہ کو زندگی کی مشکلات کا ہمت سے سامنا کرنے کی تلقین کی گئی۔

ایونٹ میں دنیا  کی بلند ترین چوٹی ‘ماؤنٹ ایورسٹ’ سرکرنے والے کوہ پیما سعد محمد نے اپنے تجربات کی روشنی میں طلبہ کو پیغام دیا کہ ”نوجوان سیاحت کو اہمیت دیں۔ دنیا بہت بڑی ہے۔ ہم ڈربے میں بند زندگی گزاردیتے ہیں۔”

مہمانوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ زندگی کی مشکلات کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں اور ان کا مقابلہ کریں۔ اس موقع پرطلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی بیٹھک سے ان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔

شرکاء کا موقف تھا کہ نوجوانوں کے لیے اس طرح کے پروگرام بہت ضروری ہیں، دوسروں کی کہانیوں سے کچھ کر گزرنے کے جذبے میں اضافہ ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں