فیس بک کا لاک ڈاؤن مخالف مواد ہٹانے کا اعلان


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے لاک ڈاؤن مخالف مواد کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسے تمام پیجز، پوسٹس اور تقریبات کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا جن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے اور اس کے خلاف مظاہروں میں شرکت کا کہا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس نے پہلے ہی امریکی ریاست کیلیفورنیا، نیو جرسی اور نیبراسکا میں ایسی تقریبات کی  تشہیر اور پیجز کو ہٹایا ہے جن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے متعلق بات کی گئی تھی۔

کورونا وائرس کے حوالے سے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے خلاف مہم کے لیے بھی فیس بک کی جانب سے ایک نیا ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

صارف اس وائرس یا اس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے حوالے سے کسی غلط معلومات یا جعلی خبر کو لائیک یا کمنٹ کرے گا تو اسے خبردار کیا جائے گا۔  اگر وہ گزشتہ دنوں بھی ایسا کرچکا ہے تو مواد کو ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ اس پر کمنٹس، لائیک یا ری ایکشن کرنے والے افراد کو الرٹ کیا جائے گا۔

فیس بک کی جانب سے ویکسین سے متعلق مواد کو سرچ کرنے والے صارفین پر بھی زور دیا جارہا ہے کہ وہ قابل اعتبار ذرائع جیسے عالمی ادارہ صحت یا دیگر پر جایں۔


متعلقہ خبریں