برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم آج اپنی 94ویں سالگرہ منا رہی ہیں

برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم آج اپنی 94ویں سالگرہ منا رہی ہیں

لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم آج اپنی 94 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

2جون 1953 کو برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے تخت نشین ہونے والی الزبتھ الیگزینڈرا میری 21 اپریل 1926 کو برطانوی بادشاہ جارج چہارم کے گھر پیدا ہوئیں۔

ملکہ الزبتھ نے دوسری جنگِ عظیم کے درمیان شاہی ذمہ داریاں اٹھانا شروع کیں اور کئی عہدے سنبھالے۔

اپنے والد کی وفات کے بعد ملکہِ برطانیہ بننے والی الزبتھ دوئم نہ صرف آئین کی رو سے 16 آزاد ممالک کی شاہی حکمراں اور سربراہِ مملکت ہیں بلکہ دولتِ مشترکہ میں شامل 54 ممالک کی سربراہ بھی ہیں۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو 68 سال میں پہلی بار ان کی سالگرہ پر توپوں کی سلامی نہیں دی گئی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ملکہ برطانیہ کو سالگرہ پر توپوں کی سلامی نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے، ملکہ برطانیہ

توپوں کی سلامی شاہی خاندان کی جانب سے کسی خاص موقع یا سالگرہ پر پیش کی جاتی ہے۔

ملکہ برطانیہ رواں سال اپنی سالگرہ نجی طور پر منائیں گی جبکہ معمول کے برعکس ان کی سالگرہ کیلئے جون میں عوامی تقریب بھی نہیں ہوگی۔

شاہی محل کی جانب سے تاحال تقریب کی منسوخی کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں