وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خصوصی پروازیں چلوانے کا مطالبہ


اسلام آباد: برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خصوصی پروازیں چلانے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم کے نام لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کیلئے کراچی سے بھی پروازیں چلائی جائیں۔

افضل خان نے برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بھی انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے لاشوں کو منتقل کرنے اور فوتگی پر پاکستان آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے آج 3 خصوصی پروازیں چلائے گی

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ 7700 برطانوی شہریوں کو وطن پہنچانے پر وزیر اعظم اور سی ای او پی آئی اے کے شکرگزار ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مزید برطانوی شہری بھی پاکستان میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان پی آئی اے کو دوطرفہ پروازیں چلانے کی ہدایات دیں۔


متعلقہ خبریں