پنجاب: چھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی نہ ہونے دینے کی ہدایت

علیم خان

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے سینئر وزیر خوراک علیم خان نے ہدایات دی ہیں کہ گندم کی خریداری میں چھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

پنجاب: محکمہ خوراک سرحدوں پہ چوکیاں قائم کرے گا

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ ہدایت محکمہ خوراک کوپاکستان کسان اتحاد کےمرکزی صدرخالد محمود کھوکھرسے ملاقات کے موقع پر دی۔

خالد محمود کھوکھر نے صوبائی وزیر سے ملاقات کے دوران کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے موقع پر ہی مختلف احکامات بھی جاری کیے۔

پنجاب سے دیگر صوبوں میں گندم جانے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے، وزیر خوراک

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خوراک نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کے دوران کاشتکاروں سے پورا وزن لیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی بھی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔

عبدالعلیم خان نے اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر پیداوار کے لیے زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے سینئر وزیرعلیم خان نے بڑے کاشتکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کی بہتری کے لیے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

پنجاب: گندم جانے سے روکنے کے لیے سرحدیں سیل کرنے کا اعلان

پنجاب کے سینئر وزیر خوراک علیم خان کی زیر صدارت منعقدہ گزشتہ روز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ گندم کی بین الصوبائی اسمگلنگ روکنے کے لیے سرحدوں پرمحکمہ خوراک کی چوکیاں قائم کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں