ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو بغیر وارننگ کے گرفتار کیا جائے گا، اجمل وزیر



پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ 32 اشیا ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کو بغیر وارننگ گرفتار کیا جائےگا اور تین سال قید،جرمانہ اورضبط شدہ مال کی نیلامی بھی کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کےخلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں اور آرڈیننس بھی نافذ کردیا گیا ہے،ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینےوالےکوضبط مال کا 10 فیصد بطور انعام دیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سےآنے والےافراد کےٹیسٹ کیےجا رہےہیں وہاں سےآنےوالے520 افراد کو قرنطینہ سینٹرمنتقل کردیا گیا ہے اور ان کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کاخطرہ کم نہیں ہوا بلکہ بڑھ گیا ہے، عوام احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور گھروں سےباہرنہ نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں یومیہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت ایک ہزار ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں