امریکہ کے 6 چارٹرڈ طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکہ کے 6 چارٹرڈ طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق چارٹرڈ طیارے پاکستان میں مقیم امریکی سفارتی عملے اور شہریوں کو واپس لے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی درخواست پرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے چارٹرڈ طیاروں کو خصوصی لینڈنگ کی اجازت دی ہے۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے آج 3 خصوصی پروازیں چلائے گی

نوٹیفکیشن کے مطابق 21 سے 25 اپریل تک خالی طیارے پاکستان پہنچیں گے۔ پہلی پرواز صوفیہ بلغاریہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔ دوسری پرواز کل شارجہ سے اسلام آبادپہنچے گی

اسی طرح 23 اپریل کو 2 پروازیں صوفیہ سےاسلام آباد اور کراچی پہنچیں گی۔ 25 اپریل کو بھی 2 پروازیں صوفیہ سے اسلام آباد اور کراچی پہنچیں گی۔


متعلقہ خبریں