پنجاب میں کورونا کے مزید 60 کیسز سامنے آ گئے


لاہور: پنجاب میں کورونا کے مزید 60 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 4,255 ہو گئی ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق 742 زائرین سینٹرز،1857 رائےونڈ سے منسلک افراد، 97 قیدیوں اور 1,545عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 192 افراد جاں بحق اور 9216 متاثر ہوئے ہیں جب کہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران16افراد جاں بحق ہوئے 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں2764، خیبرپختونخوا1276، بلوچستان465، گلگت بلتستان281، اسلام آباد185 اور آزادکشمیرمیں50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: دنیا میں1لاکھ70ہزارسےزائداموات

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 74 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں61، پنجاب45، بلوچستان6،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

اب تک 2066 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بیرون ممالک سے 34 اور لوکل ٹرانسمیشن کے 66 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار 873 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اس وقت پاکستان کے 590 اسپتالوں میں 2 ہزار 216 مریض زیرعلاج ہیں۔


متعلقہ خبریں