بھارت : 12 سالہ لڑکی 200 میل کا پیدل سفر کرتے ہوئے ہلاک


نئی دہلی: بھارت میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر تک 200 میل کا سفر پیدل طے کرنی والی 12 سالہ لڑکی راستے میں جان کی بازی ہار گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق جمالو  تلنگانہ ریاست میں مرچوں کے باغ میں کام کے لیے گئی تھی بعد ازاں اپنے 11 دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ تین دن کا مسلسل پیدل سفر کرنے کے دوران ریاست چھتیس گڑھ سے ملحقہ علاقے میں قائم اپنےآبائی گھر سے ایک گھنٹے کی دوری پر اس کی موت واقع ہو گئی۔

’ کورونا پالیسی کی آڑ میں بھارت میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ‘

ڈاکٹرز کے مطابق پولیس کے ناکوں سے بچنے کے لیے لڑکی اور اس کے رشتہ داروں نے پہاڑی راستہ اپنایا اور تین دن تک چلتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکی نے اس سفر سے قبل معدے کی خبرے کے باعث کچھ بھی نہیں کھایا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق تھکاوٹ اور بھوک کے باعث لڑکی کی ہلاکت واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب حکام نے دیگر گیارہ افراد کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا ہے اور کورونا کی تنشخیص کے لیے ان کا ٹیسٹ بھی کر لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ اسے کورونا نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں