وزیراعظم کورونا کے حوالے سے شروع دن سے تذبذ ب کا شکار ہیں، خرم دستگیر


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کے حوالے سے شروع دن سے ہی تذبذب کا شکار ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ٹونائٹ کے میزبان ثمرعباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیسٹنگ صلاحیت کم ہے، اس بنیاد پر پالیسی نہیں بنانی چاہیے۔ اب تک ہم نےصرف ایک لاکھ کورونا ٹیسٹ کیے ہیں۔

لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ فی الحال لاک ڈاوَن میں نرمی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔موجودہ صورتحال کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے ٹیسٹ اورآئیسولیشن اختیار کرنا۔

پروگرام ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس کا بہترانداز میں مقابلہ کیا ہے۔ ابھی تک ملک میں لاک ڈاوَن ہے، صرف کچھ کاروبارکھولنےکی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے ہم  تقلید کریں گے۔

پروگرام ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کی صورتحال میں فرق ہے۔ پاکستان ترقی پذیرملک ہے، بمشکل 8 ارب ڈالرکا پیکج دیا ہے۔ کیا کوئی بتاسکتا ہے کہ یہ وبا کب تک رہےگی؟

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان  ہم نیوز کی ٹیلی تھون میں براہ راست شریک ہونگے

علی نوازاعوان نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے بااختیار ہیں، سندھ نے بھی اپنا فیصلہ خودکیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں مساجد سے متعلق علما اورحکومت نے ایس اوپیز پراتفاق کیا ہے۔
ایک طرف کہتےہیں مساجدنہ کھولیں، دوسری طرف کہتے ہیں پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں۔مساجد کی طرح پارلیمنٹ کیلئے بھی ایس اوپیز طےکر کے اجلاس بلائیں۔


متعلقہ خبریں