وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آ گیا



اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے پندرہ اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ  فیصل ایدھی نے ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

حکومت سندھ نے فیصل ایدھی کی فیملی کا کرونا ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے اس ضمن میں سول اسپتال کراچی کو ہدایات دی ہیں۔

فیصل ایدھی میں وائرس ک تشخیص ہونے کے بعد، وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنرصوبہ خیبرپختونخوا شاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمود خان نے بھی ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں صوبہ کے پی میں کورونا وائرس کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر غور و خوص کیا گیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں۔


متعلقہ خبریں