واشنگٹن: امریکہ نے غیر ملکی پناہ گزینوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کا اطلاق 60 دن کے لیے ہو گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر امریکہ کی امیگریشن پر عارضی پابندی کا فیصلہ کیا۔
گزشتہ روز امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دکھائی نہ دینے والے دشمن کے حملے کے پیش نظر اور امریکی شہریوں کی نوکریوں کے تحفظ کے خاطر صدارتی حکم کے تحت امریکہ میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کروں گا۔
In light of the attack from the Invisible Enemy, as well as the need to protect the jobs of our GREAT American Citizens, I will be signing an Executive Order to temporarily suspend immigration into the United States!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 21, 2020
خیال رہے کہ امریکہ میں بے روزگاری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور عوام لاک ڈاؤن کے باوجود حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
کورونا نے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں سے بھی روز گار چھین لیا ہے اور اب تک80 لاکھ امریکی بے روزگار ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں دنیامیں کورونامریضوں کی تعداد25لاکھ56ہزار سے بڑھ گئی
امریکہ میں مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ افراد بے روزگار ہو چکےہ یں اور اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔66 لاکھ افراد نے بیروزگاری الاؤنس کی درخواست دی تھی اور سب سے زیادہ درخواستیں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور پنسلوانیا سے دی گئی ہیں۔ آئندہ کچھ ہفتوں میں مزید لاکھوں افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں۔
امریکا میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 سو سے زائد افراد چل بسے ہیں۔ اور مجموعی اموات پینتالیس ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔
نیویارک میں کورونا کے دو لاکھ چھپن ہزار سے زائد کیسز ہیں اور انیس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ریاست نیو جرسی میں کیسز بانوے ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔