بیوٹی پارلرز پرتالے،کورونا خواتین کے بناؤسنگھار میں بھی رکاوٹ

بیوٹی پارلرز پرتالے،کورونا خواتین کے بناؤسنگھار میں بھی رکاوٹ

فائل فوٹو


لاہور: لاک ڈاون کے سبب مارکیٹس اور بازاروں کے ساتھ بیوٹی پارلرز کو بھی تالے پڑے ہوئے ہیں جس کے سبب کورونا خواتین کے بناو سنگھار میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے سبب بیوٹی پارلرز بند ہونے سے خواتین پریشان ہوگئی ہیں اور انہیں سجنے سنورنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

سجنا، سنورنا اور خوب بن ٹھن کر رہنا کس خاتون کو پسند نہیں؟ مگر کیا کریں؟ اب حسن کو نکھارنے کی کوئی راہ نہیں کیونکہ کئی روز سے کورونا کی وجہ سے تمام بیوٹی پارلرز بند جو پڑے ہیں۔

بیوٹی پارلرز مالکان کے مطابق عین شادیوں کے سیزن پر کاروبار کی بندش سے جو خسارہ ہوا ہے، اسے پورا کرنا ناممکن ہے۔ پارلرز بند ہونے پر یہاں کام کرنیوالی لڑکیاں بھی گھروں میں بےکار بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

بیوٹی پارلر مالکان لاک ڈاون سے پریشان ہیں، کہتے ہیں حکومت مشروط ضابطہ جاری کر کے کاروبار کی اجازت دے، تاکہ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہ پڑ جائیں۔


متعلقہ خبریں