وزیر اعظم کو عام آدمی کے متاثر ہونے پر پریشانی ہے، ندیم افضل چن

8 فروری کو سارے جعلی سروے ٹکے میں بھی نہیں بکیں گے

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو بے روزگاری اور لاک ڈاؤن سے عام آدمی کے متاثر ہونے پر پریشانی ہے۔

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے ہم نیوز کے پروگروام صبح سے آگے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس پہلا چیلنج ہے جبکہ پاکستان میں غریب لاک ڈاؤن کا زور برداشت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کم لوگ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرتے ہیں جبکہ حکومت نے غریب، دیہاڑی دار اور بے روزگار طبقے کو دیکھ کرفیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور دیہاتوں میں کوئی بھی شخص بھوک سے نہیں مر رہا۔ گاؤں اور قصبوں میں مخیر افراد اور خیراتی اداروں کی طرف سے امداد کی فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاوَن کرنا ہو گا کیونکہ اگر کورونا وائرس مزید پھیل گیا تو صحت کا نظام ناکارہ ہو جائے گا۔

ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم احساس پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں اور انہیں بے روزگاری اور لاک ڈاوَن سے عام آدمی کے متاثر ہونے پر پریشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں گندم کی خریداری اور ذخیرہ اندوزی کا نظام ٹھیک نہیں تھا تاہم مستقبل میں پالیسی نظام کو بہتر کیا جائے گا۔ استحصالی اور فرسودہ نظام کے خلاف وزیراعظم پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

ندیم افضل چن نے کہا کہ گیس کی قیمتوں کے معاملات میں عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے جبکہ حکومت گیس کے حوالے سے بھاری سبسڈی دے رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ مشکل حالات میں پارلیمنٹ کے اجلاس ضرور ہونے چاہیں۔


متعلقہ خبریں