‘لاہور سے راولپنڈی تک کا علاقہ کورونا کا ہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے’


لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی تک کاعلاقہ کورونا کا ہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے۔ پنجاب میں جی ٹی روڈ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

میڈیا کو کورونا وائرس کی صورت حال پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ابتک 4،431 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 800 سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا کے مزید 60 کیسز سامنے آ گئے

یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں ابتک 63 ہزار 395 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ آج پنجاب بھر میں 2 ہزار 221 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور میں ابتک 698 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں لاہور کورونا وائرس کا گڑھ بنا ہوا ہے۔راولپنڈی 190 اور گجرات 165 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں