’مئی میں کورونا کیسز میں اضافہ اپنی بلندی پر ہوگا‘



کراچی: وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مئی میں کورونا کیسز میں اضافہ اپنی بلندی پر ہوگا۔ لاک ڈاون میں نرمی سے کورونا کے مریضوں کی تعداد مزید زیادہ بڑھ جائے گی۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکہا ہے کہ سندھ میں ٹیسٹ کی تعداد کے اعتبار سے مثبت کیسز کی شرح  دس فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب سے اموات کی شرح دو اعشاریہ دو فیصد ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ مئی کے وسط اور آخر تک کورونا کیسز میں اضافہ اپنی بلندی پر ہوگا، آنے والے دنوں میں صورتحال زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے، گورنر سندھ

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلوں پر موثر انداز میں عمل کرنا ہوگا۔ لاک ڈاؤن میں رعایت دی تو  کورونا کیسز کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ صوبے میں  یومیہ تین ہزار سے زائد  ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسپتال میں بستروں کی تعداد پانچ ہزار کردی ہے جسے گیارہ ہزار تک لے کر جائیں گے جب کہ ہائی ڈیپنسی یونٹ کی تعداد پانچ  سو سے بڑھا کر ایک ہزار تک کی جائے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آئی سی یو میں تین سو سے  زائد کی گنجائش کو چھ سو تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں