پاکستان: 245 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیبرپختونخوا: کورونا سے 24 گھنٹے میں 10 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وبا کے مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور 245 ہیلتھ  پروفیشنل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت  کی جانب سے وزرات صحت کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں 119 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران ملک بھر میں 37 نرسز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئیں۔ ملک بھرمیں 89 دیگراسپتال ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

وزارت صحت ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا شکار 131 ہیلتھ پروفیشنلزاسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ زیرعلاج 130 ہیلتھ پروفیشنلزکی حالت تسلی بخش ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے209اموات، 9ہزار749متاثر

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 78 ہیلتھ  پروفیشنلزآئیسولیشن میں داخل ہیں۔ ملک میں اب تک کورونا سے تین ہیلتھ پروفیشنلزجاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق دو ہیلتھ پروفیشنلزکا تعلق گلگت بلتستان اور ایک کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

قومی ادارہ صحت  کی جانب سے وزرات صحت کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے  اب تک 33 ہیلتھ پروفیشنلز صحت یاب ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں