مہوش حیات نے مداحوں کو بچپن کی جھلک دکھا دی



اسلام آباد: صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں کو اپنے بچپن کی جھلک دکھا دی ہے۔

مہوش حیات نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی دوسری سالگرہ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ شرارتی مسکراہٹ کا اور میرا بچپن کا ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث سماجی دوری اختیار کر رکھی ہے اور اس دوران میوزک پہ کام کر رہی ہوں۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھر میں میوزک اسٹوڈیو بنا رکھا ہے جہاں آج کل میوزک پہ کام کر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مہوش حیات کی نصیحتیں

پروگرام کے دوران انہوں نے مشہور انگریزی گانا ’سینوریٹا‘ بھی گنگنا کر سنایا۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث خود کو گھر تک محدود کر رکھا ہے جس کی وجہ سے فیملی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد دنیا کی ترجیحات بدل جائیں گی، لوگوں کو اندازہ ہورہا ہے کہ ہم نے سو برس کا سامان اکٹھا کر رکھا ہے مگر خبر ایک پل کی بھی نئی ہے۔


متعلقہ خبریں