کورونا ریلیف فنڈ: مزدوروں کیلئے75 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ سےمزدوروں کیلئے75ارب روپےکی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق مزدوراحساس پروگرام کےتحت فی مزدور 12 ہزار روپے کی ادائیگی کی جائےگی۔

اس کے علاوہ بلوچستان حکومت کے19منصوبوں کیلئے606 ملین روپےکی سپلمنٹری گرانٹ کی بھی منظور دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں ایف سی بلوچستان کےہیلی کاپٹرکی مرمت کیلئے70لاکھ روپےکی سپلمنٹری گرانٹ مںظور کر لی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے پاکستان اسٹیل مل کیلئے 1.3 بلین روپے حکومتی قرض کی منظوری بھی دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیل مل کیلئےیہ منظوری رواں مالی سال کےلیےدی گئی ہے،آئندہ 3 مالی سالوں کیلئے3.85 بلین روپےکا حکومتی قرض بھی منظور کر لیا گیا۔


متعلقہ خبریں